نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کسانوں کی تحریک ملک گیر بن گئی ، جگہ جگہ بی جے پی کے وزیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہریانہ اور پنجاب میں کاشتکاروں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے۔
بھارتی کسانوں کے ہاتھوں بی جے پی رہنماؤں کی شامت آ گئی، مظاہرین نے پنجاب اور ہریانہ میں وزیروں کا گھیراؤ کرلیا۔ مشرقی پنجاب کے ضلع موگا میں کسانوں نے بڑے جلسے کا اہتمام کیا۔ کاشتکار رہنماؤں کا کہنا تھا اس تحریک نے کسان، مزدور اور آڑھتیوں کو متحد کر دیا ہے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ متحدہ کسان مورچہ کے منصوبے کے تحت احتجاج کو آگے بڑھائیں گے۔
ادھر مودی سرکار کے بھی اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی ادائیگی کی رقم براہ راست دینے سے انکار کر دیا۔