بھارتی کسانوں کا متنازع قوانین کیخلاف احتجاج جاری، محکمہ خوراک کے دفاتر کا گھیراؤ

Published On 05 April,2021 09:26 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) کسانوں کا متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ کاشتکاروں نے بھارت بھر میں محکمہ خوراک کے دفاتر کا گھیراؤ کر لیا۔ ٹکری بارڈر پر کسٹم کے سابق آفیسر نے پنجاب کے کسانوں کو سبزیوں کی کاشت کے لیے مفت زمین دے دی ہے۔

مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار، کسان بھی پوری طرح ڈٹ گئے۔ گندم کی کٹائی کے باوجود دلی کے اطراف میں دھرنے جاری ہیں۔ کسان رہنما راکیش ٹیکٹ پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا۔ مشتعل افراد نے گاڑی کی توڑ پھوڑ کی۔

ٹکڑی بارڈر پر کسٹم کے سابق آفیسر نے پنجاب کے کسانوں کو سبزیوں کی کاشت کے لیے مفت زمین دے دی ہے۔ ہریانہ کے رہائشی سابق آفیسر نے کہا ہے کہ کسان تحریک کی وجہ سے ہریانہ اور پنجاب کے درمیان بھائی چارہ بڑھا ہے۔ دھرنوں میں بیٹھے مظاہرین کو یہاں سے سبزی مفت فراہم کی جائے گی۔