ویٹی کن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، ویٹی کن میں ہونے والی تقریب میں پوپ فرانسس نے خصوصی خطاب کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔
ویٹی کن میں ہونےو الی تقریب میں پوپ فرانسس نے شمع روشن کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وبا کے دنوں میں امید کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ فرانس کے اسٹورز میں چاکلیٹ سے تیار روایتی انڈے رکھے گئےہیں، وبا کے باوجود ایسٹر کے موقع پر چاکلیٹ اورمٹھائیوں کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی۔
نکارا گووا میں ایسٹر کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد ماسک لگا کر تہوار میں شریک ہوئی۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، شرکا نے 2019 میں ہونے والے بم دھماکوں میں مرنے والوں کو یاد کیا اور دعائیں مانگیں۔