برازیلیا: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، مرنے والوں کی تعداد 28 لاکھ 40 ہزار 184 ہو گئی۔ جرمنی میں ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا۔ برازیل میں کورونا سے اموات کی صورتحال تشویشناک ہوگئی۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، امریکا، برازیل اور میکسیکو میں صورت حال خطرناک ہے۔ کورونا وبا کے باعث برازیل میں ایک ماہ میں 66 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز 90 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آئے۔ چلی نے اپنی سرحدیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ بند کر دیں۔ جرمنی میں گرمیوں سے پہلے ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا۔
فرانس میں 6 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ہفتے سے 28 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔
گذشتہ روز مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 3673، امریکا میں 952، پولینڈ میں 621، میکسیکو میں 577، اٹلی میں 501 اور بھارت میں 468 افراد لقمہ اجل بنے۔