کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، شکایت کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

Published On 31 March,2021 09:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شہریوں کیلئے ایک ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے جس پر ملک بھر میں کورونا وباء کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت کی جا سکے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ٹویٹ پر شہریوں سے کہا ہے کہ اگر آپ کورونا وباء کے حوالے سے ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی دیکھتے ہیں تو واٹس ایپ کے نمبر 03353336262 پر بذریعہ پیج مطلع کریں۔

این سی او سی نے مزید کہا کہ کورونا سے متعلق ایس او پیز بشمول ماسک نہ پہننا، معاشرتی فاصلہ نہ رکھنا، عوامی مقامات پر جمع ہونا وغیرہ خلاف ورزی میں شامل ہیں۔

این سی او سی کے ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر بنا کر اور اس کی تفصیلات لکھ کر(0335333NCOC) (03353336262) پر بھیج دیں۔

واضح رہے کہ خلاف ورزی کے مقام کا نام ، تحصیل، ضلع، شہر، تاریخ، وقت اور جو واقعہ ہوا اس کے متعلق بھی تحریر کیا جائے۔

 

Advertisement