اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 99، بلوچستان میں 19 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 33، اسلام آباد میں 58 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار 374 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 55 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 427، سندھ میں 4 ہزار 502، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 363، اسلام آباد میں 572، بلوچستان میں 208، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 355 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔