جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 70 سے بڑھ گئی۔
انڈونیشیا کے مشرقی صوبے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی بھی شامل ہو گئی، کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچا دی۔
انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔