انڈونیشیا میں چرچ کے باہر خود کش دھماکہ، 9 افراد شدید زخمی

Published On 28 March,2021 10:25 am

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں چرچ کے باہر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد شدید زخمی ہو گئے، حکام نے ہلاکتوں کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔

دھماکا انڈونیشیا کے شہر مکاسار میں کیا گیا جہاں کیتھولک چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے، دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی، امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

عینی شاہدین کےمطابق دھماکے سے چرچ کے باہر کھڑی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس نے علاقے کامحاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 

Advertisement