ماسکو: (دنیا نیوز) دو دہائیوں سے ایوان اقتدار میں رہنے والے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے اقتدار کو طول دینے کا نیا قانون منظور کرلیا ہے۔
نئے قانون کی منظوری کے بعد روسی صدر لادیمیر پیوٹن مزید دو بار صدارتی انتخابات لڑ سکتے ہیں جس سے روس صدر کی 2036ء تک صدر رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ پیوٹن کی موجودہ مدت صدارت دوہزار چوبیس تک اختتام پذیر ہوگی۔