ماسکو: (دنیا نیوز) ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر روسی عدالت نے ٹویٹر پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
روسی عدالت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا سے غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد روس میں فیڈ کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر 42 ہزار ڈالر جرمانہ دینا ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال متعدد سوشل میڈیا کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے تھے، ان میں ٹویٹر کمپنی بھی شامل تھی۔ یہ بھاری جرمانہ جس کی مالیت تقریباً 30 ملین ترک لیرا تھی کو ترک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی نے عائد کیا تھا۔
ترک حکومت کی جانب سے جن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرمانے عائد کئے گئے ان میں ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، پیریزکوپ، لنکڈین ، ڈیلی موشن اور ٹک ٹوک شامل تھیں۔