امریکی فوجیوں کے مزید 14 فیصد اخراجات اٹھانے پر جنوبی کوریا رضا مند

Published On 08 April,2021 11:25 pm

سیؤل: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا ملک میں موجود امریکی فوجیوں کے مزید 14 فیصد اخراجات اٹھانے پر رضامند ہوگیا، سیؤل اور واشنگٹن نے اخراجات تقسیم کرنے کے نئے معاہدے پر دستخط کردئے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی ملک جنوبی کوریا پر مزید اخراجات کے لئے دباؤ ڈالا تھا جس پر سیؤل مذاکرات کے کئی دور کے بعد رضامند ہوگیا، رواں سال جنوبی کوریا ملک میں موجود ساڑھے 28 ہزار امریکی فوجیوں کے اخراجات اٹھانے کی مد میں ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا جو سابق اخراجات میں تقریبا چودہ فیصد اضافہ ہے۔