بھارتی پنجاب میں گندم کی کٹائی شروع، کالے قوانین کیخلاف دھرنے بھی جاری

Published On 12 April,2021 02:19 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی پنجاب میں کسانوں نے بیساکھی کا تہوار مناتے ہوئے گندم کی کٹائی کا آغاز کر دیا، دوسری جانب دھرنے بھی جاری ہیں۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ فصل پکنے کی خوشی بھی ہے لیکن مودی کے بنائے ہوئے کالے قوانین کی وجہ سے ان کے کسان دوست دھرنوں پر مجبور ہیں۔

بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر میں کسانوں نے گندم کی فصل پکنے پر خوشی منائی، مردوں نے ڈھول بجایا۔ خواتین نے گندم کے کھیتوں میں پنجاب کا روایتی رقص کیا۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے مودی سرکار نے کالے قوانین بنا کر ان کے ساتھیوں کو دھرنوں پر مجبور کر رکھا ہے، اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کسانوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

ادھر 26 نومبر 2020 سے دلی کے ارد گرد کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ بھارتی سرکار نے کئی علاقوں میں کسان کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔