واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی شہر بروک لین سینٹر میں سیاہ فام نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد حالات مسلسل کشدیدہ ہیں، عوام نے پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ شہر کے پولیس چیف اور نوجوان کو مارنے والے اہلکار نے استعفی دے دیا۔
امریکا میں سیاہ فام نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، بروک لین سینٹر میں مظاہرے جاری ہیں، ہزاروں افراد نے پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے شمع جلا کر احتجاج کیا۔ لوگوں نے مارے جانے والے سیاہ فام نوجوان ڈانٹے رائٹ کی یاد میں پھول بھی رکھے، لوگوں نے بڑی بڑی ریلیاں نکالیں جس میں مختلف کمیونٹیز کے افراد نے شرکت کی۔ لوگوں نے مارے جانے والے نوجوان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
شہر میں کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ نوجوان کو ہلاک کرنے والےاہلکار اور بروک لین پولیس کے چیف نے استعفیٰ دے دیا۔