بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں خوفناک زلزلے کے باعث تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی چین میانمار کی سرحد کے قریب ایک خوفناک زلزلہ آیا ہے، زلزلے کے باعث تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے یننان میں 6.4 اور صوبے چنگھائی میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے 109 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔
صوبے یننان میں زلزلے کے جھٹکے میں 3 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جب کہ 190 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ پہاڑی علاقوں سے 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
صوبے یننان میں زلزلے کے جھٹکوں کے کچھ دیر بعد صوبے چنگھائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تاہم یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چنگھائی میں طاقتور زلزلے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ دو پل اور دو مرکزی شاہراہیں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔ زیادہ شدت کے زلزلے کے باوجود یہاں نقصان کم ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی چین کے جنوبی مشرقی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز شہر کے مشہور سیاحتی مقام ڈالی شہر کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث پہاڑ سے تودے گرنے سے ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
زلزلے کے باعث چین کے جنوبی مشرقی علاقے کے چند شہروں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔