امریکی صدر نے خاتون اول کی سالگرہ ان کے ہمراہ پارک میں سائیکلنگ کرکے منائی

Published On 04 June,2021 09:16 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے خاتون اول جل بائیڈن کی سالگرہ منانے کا انوکھا انداز اپنایا، پارک میں اہلیہ کے ساتھ سائیکلنگ کی۔

امریکی صدر جوبائیڈن ریاست ڈیلاوئیر کے پارک میں اہلیہ کے ساتھ سائیکل چلاتے ہوئے نظر آئے، دیکھنے والوں نے خاتون اول کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر حفاظتی دستہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔

صدر جوبائیڈن آج کل چھٹیاں منانے کے لیے ریاست ڈیلاوئیر کے ساحلی علاقے میں ہیں، آئندہ ہفتے پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ پہنچیں گے، وہ 16 جون کو جنیوا میں روسی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔