واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسرائیل کے وزیردفاع نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع و خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔
واشنگٹن میں دونوں ممالک کے وزرا کی ملاقات میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکا علاقائی خطرات کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن سے ملاقات پر غزہ کی تعمیر نو اور امداد پہنچانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔