واشنگٹن: (دنیا نیوز) فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 2 سال کے لیے معطل کر دیا۔
فیس بک کے نائب صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس کیپیٹول پر حملے کے لیے اپنے حامیوں خو اکسا کر فیس بک کی پالیسیوں کی شدید خلاف ورزی کی تھی، جس کے لیے وہ زیادہ سے زیادہ سزا کے مستحق تھے۔
فیس بک کے اس اقدام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکی عوام کی توہین قرار دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دو ہزار بیس میں کروڑوں امریکیوں نے ان کو ووٹ دیا اور فیس بک کا یہ فیصلہ ان کے تمام ووٹروں کی توہین ہے۔