ٹرمپ کا مبینہ ٹیکس فراڈ، امریکی سپریم کورٹ نے گوشوارے جاری کرنے کی اجازت دیدی

Published On 23 February,2021 10:41 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکی سپریم کورٹ میں دی گئی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی، فیصلے کے بعد مین ہٹن کے پراسیکیوٹرز کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات دستیاب ہو جائیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر اگلے چند روز میں یہ معلومات مین ہٹن ڈسٹرکٹ کے اٹارنی اور ان کی ٹیم کو مل جائیں گی۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ عدالتی فیصلے سے قبل ٹیکس تحقیقات کو اپنے خلاف جاری مہم کا حصہ قرار دیتے رہے ہیں تاہم ان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات ملنے کے بعد مبینہ فراڈ سے متعلق حقائق کھل کر سامنے آ جائیں گے۔
 

Advertisement