چین نے ٹرمپ انتظامیہ کے 28 ارکان پر پابندیاں لگا دیں، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں بھی داخلہ بند

Published On 21 January,2021 12:34 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ کی اقتدار سے رخصتی کے ساتھ ہی برا وقت شروع ہو گیا، چین نے ٹرمپ انتظامیہ کے اٹھائیس ارکان پر پابندیاں لگا دیں۔ چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں بھی داخلہ بند ہو گا۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے امریکی حکام چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث تھے، پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اور سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سٹیفن بینن سمیت مشیر تجارت پیٹر ناوارو، مشیر قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن، اسسٹنٹ سیکرٹری برائے پیسفک افیئرز ڈیوڈ سٹلول شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدر میں چین پر غیر منصفانہ تجارتی پالیسی جاری رکھنے کا الزام لگاتے رہے ہیں، یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ امریکہ میں چین کے کئی قونصل خانے بھی بند کر دیئے۔ ٹرمپ نے تجارتی پابندیوں کے تناظر میں چینی برآمدات پر بھاری ٹیکس بھی عائد کئے جس پر چین کو بھی جوابی اقدامات اٹھانے پڑے۔
 

Advertisement