ایک اور خفت بھارت کا مقدر، چین نے اروناچل پردیش میں گاؤں تعمیر کر لیا

ایک اور خفت بھارت کا مقدر، چین نے اروناچل پردیش میں گاؤں تعمیر کر لیا

تفصیلات کے مطابق شرمندگی اور خفت بھارت کا مقدر بن گئی، چین نے اروناچل پردیش میں گاؤں تعمیر کرلیا، بھارت نے متنازعہ علاقے پر برسوں قبضہ برقرار رکھا، تاہم چین نے متعدد علاقے بھارت کے قبضے سے واگزار کروالئے ۔

یہ بھی پڑھیں: لداخ کے مزید مقامات پر چین نے قبضہ کر لیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے صاف واضح ہورہا ہے کہ چین نے بھارت کے زیر قبضہ علاقے کے ساڑھے چار کلومیٹر اندر گاؤں تعمیر کیا ہے۔ جو ضلع بالائی سبانسری میں دریائے ٹساری چو کے کنارے واقع ہے چین نے علاقے میں نہ صرف سڑکیں بھی تعمیر کی ہیں بلکہ ملٹری پوسٹ بھی قائم کی ہے۔

اس سے قبل چین لداخ کے علاقے میں بھی بھارت کے زیر قبضہ متعدد علاقے واگزار کرچکا ہے، گزشتہ سال جون میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان لڑائی میں بھارت کے بیس اہلکار مارے گئے تھے۔