بھارت کیساتھ جھڑپ، 20 چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں جعلی قرار

Published On 30 January,2021 07:47 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ جھڑپ میں 20 چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں جعلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کی حمایت یافتہ نیوز ویب سائٹ گلوبل ٹائمز نے بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں میں چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے کہ بھارت چین سرحد پر جھڑپ میں 20 چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں ’جعلی‘ ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت اور چین کے مابین 3440 کلومیٹر طویل سرحد کے ایک بڑے حصے کو متعین کرنے پر تنازع ہے۔ ندیوں، جھیلوں اور پہاڑوں کا مطلب ہے کہ سرحد بدل سکتی ہے اور اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے فوجی متعدد مقامات پر آمنے سامنے آجاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی بار کشیدہ حالات بھی پیدا ہوتے ہیں۔

گزشتہ سال مئی میں نکُولا میں ایک معمولی جھڑپ ہوئی تھی۔ یہ جگہ 5000 میٹر سے زیادہ کی اونچائی پر ہے۔ ایک مہینے کے بعد لداخ میں دونوں طرف شدید جھڑپ ہوئی۔ اس میں انڈین فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
 

Advertisement