لداخ کے مزید مقامات پر چین نے قبضہ کر لیا

Published On 30 October,2020 04:51 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے بھارتی حدود میں گھس کر پانگونگ جھیل کے شمالی کنارے فنگر 2 اور 3 کے مزید مقامات پر قبضہ کر لیا ہے۔

سابق رکن تھوپستان چھوانگ نے بھارتی اخبار ‘‘دی ہندو’’کو بتایا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریبی علاقے کے مکینوں نے اسے بتایا کہ بارڈر کی صورتحال تشویشناک ہے ، چینی فوج نے فنگر 2 اور 3 کے مزید اہم مقامات پر قبضہ ہی نہیں کیا،بلکہ ہاٹ سپرنگز ایریا بھی مکمل طور پر خالی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کے حقوق چھیننے والو!طاقت ہے توچین کونکالو: محبوبہ مفتی کی مودی پر تنقید

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوجی خیموں میں مقیم ہیں جوکہ انتہائی سرد موسمی حالات میں کسی طور مناسب نہیں۔ متعدد بار مذاکرات کے بعد بھی اگر حکومت چینیوں کو انخلا کیلئے قائل نہیں کر سکی تو پھر فوجیوں کو مناسب رہائش فراہم کی جائے ، انہیں خیموں میں رکھنا قابل قبول نہیں۔
 

Advertisement