سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے، سینیٹ میں الزامات سے بری

Published On 14 February,2021 08:36 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے، سینیٹ نے الزامات سے بری کردیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں سات ریبپلکن سینٹرز سمیت 57 سینیٹرز نے انھیں سزا دینے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 43 سینیٹرز نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا۔ صدر ٹرمپ کو سزا دلوانے کے لیے کل 67 ووٹوں کی ضرورت تھی تاہم دس ووٹوں کی کمی سے انھیں الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔

اپنی بریت کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس مقدمے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ تاریخ کی سب سے بڑی الزام تراشی ہے۔
 

Advertisement