واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے جون کے آخر تک دنیا بھر میں 8 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق 2 کروڑ 50 لاکھ ویکسین کی خوراکیں فوری طور پر مختلف ممالک کو بھجوائی جائیں گی۔ پروگرام کے تحت جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، افریقا اور لاطینی امریکہ کے ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
امدادی ویکسین کا 75 فیصد اقوام متحدہ کے پروگرام کو ویکس کے تحت تقسیم کیا جائے گا جبکہ باقی ویکسین کی خوراکیں امریکا سے براہ راست مختلف ممالک کو بھیجی جائیں گی۔