اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں تیار ویکسین "پاک ویک" کی آج لانچنگ کی جائے گی، ویکسین چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال سے تیار کی گئی ہے۔
وزارت قومی صحت کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین پاک ویک کو 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کیلئے لانچ کرے گی۔ پاک ویک ویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گی ہے جس کا خام مال اور تیکنکی صلاحیت چین نے فراہم کی ہے۔
وزارت قومی صحت نے ابتدائی طورپر قومی ادارہ صحت کو پاک ویک کی تیس لاکھ ڈوز تیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ پاک ویک کی مینوفیکچرنگ ، پیکنگ اور میٹریل قومی ادارہ صحت میں تیار کیا گیا ہے۔