لندن: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے فائزر کی کورونا ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دے دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس عمر کے لیے یورپی یونین میں یہ پہلی ویکسین منظورکی گئی ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک انفرادی طور پر فیصلہ کریں گے کہ ان کے ملک میں اس عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی یا نہیں، جرمنی نے اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔
امریکا اور کینیڈا میں نوعمروں کے لیے بھی فائزر ویکسین کی منظوری دی جاچکی ہے۔ ماہرین کے مطابق 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر کی 2 خوراکیں 3 ہفتوں کے وقفے سے لگیں گی۔