کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کورونا ویکسینشن کا عمل جاری ہے، اب تک صوبے بھر میں 137811 افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے، کوئٹہ میں 17 ویکسینشن سینٹرز میں ویکسینشن لگوانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ سول ہسپتال میں ویکسینیشن سینٹرکے انچارج ڈاکٹر حفیظ کے مطابق سول ہسپتال میں اب تک 18673 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4300 سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ صوبے بھرمیں 19 سال سے زائد افراد بھی ویکسین کروا سکتے ہیں۔ زیادہ تر بزرگ افراد ویکسین لگوا رہے ہیں۔
ویکسینیشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے بھی لوگ ویکسین لگوانے کوئٹہ آرہے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ویکیسین لگانے کے رحجان میں اضافہ ہورہا ہے۔