صنعاء: (دنیا نیوز) یمن کے ساحل کے قریب 25 پناہ گزینوں کی لاشیں ملی ہیں۔
یمن کے ساحلی علاقے حدیدہ کی بندر گاہ کے قریب مچھیروں کو کشتی ملی جس میں پناہ گزینوں کی لاشیں موجود تھیں، غیر قانونی پناہ گزینوں کو لے جانی والی کشتی چند رو ز پہلے الٹ گئی تھی، جس میں 200 غیر قانونی پناہ گزین افراد سوار تھے جن میں سے اکثر لاپتہ ہیں۔