میانمار: طیارہ گر کر تباہ، 6 فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک

Published On 11 June,2021 09:18 pm

ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ چھ فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔

فوجی طیارہ مینڈالے شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا،میانمار کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔پائلٹ اور دو مسافروں کو زخمی حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

Advertisement