لاپز: (دنیا نیوز) بولیویا کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی اور حزب اختلاف کے ارکان آپس میں الجھ پڑے۔
لاطینی امریکا کے ملک بولیویا کےاسمبلی میں اپوزیشن جماعت کے رہنما اور حکمران پارٹی کے رکن نےایک دوسرے پر مکے برسائے،خواتین اراکین نے بھی ایک دوسرے کے بال پکڑ کر کھنچے جبکہ دیگر اراکین نے بیچ بچاو کرایا۔
قبائلی رکن پارلیمنٹ کا کہناتھا لڑائی ارکان کو مجرم اور قاتل کہنے پر شروع ہوئی تھی۔