جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی عدالت نے مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی اور چھ کروڑ رینڈ کی جعلسازی کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق رینڈ جنوبی افریقا کی کرنسی ہے اور انڈین روپے میں اس مبینہ دھوکہ دہی کی کل رقم تقریباً 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہے۔
پیر کے روز ڈربن کی ایک عدالت نے 56 سالہ آشیش لتا رامگووند کو سزا سنائی۔ آشیش لتا پر صنعتکار ایس آر مہاراج کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
ایس آر مہاراج نے مبینہ طور پر انہیں بھارت سے ایک کھیپ درآمد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کو کلیئر کرنے کے لیے 62 لاکھ رینڈ دیے۔ تاہم اصل میں اتنی کسٹم ڈیوٹی تھی ہی نہیں۔ لتا سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ ان کو منافع کا حصہ دیا جائے گا۔