امریکی نائب صدر کے طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

Published On 07 June,2021 01:24 pm

واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) امریکی نائب صدر کملا ہیرس گوئٹے مالا اور میکسیکو کے پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوئیں تو ان کے طیارے کو اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ نائب صدر کیلئے مخصوص طیارے نے جیسے ہی گوئٹے مالا کیلئے اڑان بھری تو چند منٹ بعد گیئر میں سے عجیب قسم کی آوازیں آئیں جس پر طیارے کو فوری طور پر قریبی ایئر بیس پر لینڈ کروایا گیا۔

طیارے سے اترتے ہی نائب صدر نے کہاکہ میں بالکل خیریت سے ہوں،دوران پرواز خرابی پرہم نے دعا ئیں کیں۔