ابوجا: (ویب ڈیسک) نائیجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹر پر پابندی لگا دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیجیریا کے وزیرِاطلاعات کی جانب سے ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی سے متعلق یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کو بار بار ایسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جس سے نائیجیریا کی تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
PRESS RELEASE
— Fed Min of Info & Cu (@FMICNigeria) June 4, 2021
FG Suspends @Twitter Operations in Nigeria pic.twitter.com/7z5BQ0Mi3U
اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹر کی جانب سے کچھ روز قبل صدر محمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکر نہیں کیا، جس پر ٹوئٹرکا موقف تھا کہ ٹوئٹ سے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
اس سے متعلق ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ نائیجیریئن حکومت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے تاہم مزید معلومات ملنے پرلوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔