دی ہیگ: (دنیا نیوز) بوسنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے سرب کمانڈر راتکو ملادچ کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔
نیدرز لینڈ کے شہر دی ہیگ میں اقوامِ متحدہ کے وار کرائم کے ججز نے بوسنیا کے قصائی کہلائے جانے والے راتکو ملادچ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک قید رہیں گے۔
2017 میں اسے مسلمانوں کی نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ 1995 میں راتکو کی قیادت میں سرب فوجیوں نے آٹھ ہزار سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو بڑی بے رحمی سے قتل کر ڈالا تھا۔