واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے، 16جون کو جنیوا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
امریکی صدر نے رائل ایئر فورس ملڈن ہال بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی ممالک سے مضبوط اتحاد کو فروغ دینے آئے ہیں۔ بائیڈن نے خطاب میں روس کو خبردار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ روس غلط سرگرمیوں میں ملوث رہا تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
دورے کے دوران امریکا اور برطانیہ کے درمیان نئے اٹلانٹک معاہدے پر بھی اتٖفاق رائے کی امید ہے، جوبائیڈن آج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور اتوار کو ملکہ برطانیہ سے ملاقات کریں گے۔
صدر جوبائیڈن کو فوجیوں سے باتوں میں مشغول دیکھ کر اہلیہ نے کہا ادھر توجہ دیں، امریکی صدر کو خاتون اول کو سلیوٹ مارنا پڑگیا جس پر محفل کشتِ زعفران بن گئی۔