امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی وفاقی جج زاہد قریشی کی تعیناتی کی منظوری دیدی

Published On 11 June,2021 12:19 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی وفاقی جج زاہد قریشی کی تعیناتی کی منظوری دے دی، ان کے حق میں 81 اور مخالفت میں 16 ووٹ آئے۔

پاکستانی نژاد جج زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکی وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، ان کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سے کی گئی تھی، وہ اس سے پہلے مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔