نئی دہلی:(روزنامہ دنیا) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی نے بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو امریکا میں ایمرجنسی استعمال کے لیے منظوری دینے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگز ریگولیٹری نے ویکسین مینوفیکچرر کے امریکی شراکت دار آکیوجین کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارتی ویکسین کے استعمال کی منظوری کے لیے مزید تفصیلات فراہم کرے۔
واضح رہے کہ بھارتی کورونا ویکسین کے خطرناک اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں، سینکڑوں بھارتی شہریوں میں کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس کا پتہ چلا ہے جبکہ ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب چین کی ویکسین کو معیاری قرار دیا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے کورونا کے خلاف پہلی چینی ویکسین کا درجہ دے رکھا ہے۔