لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین جائز ہے، اس کے اندر کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔
نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی کورونا ویکسین لگوائی ہے۔ اس سے متعلق افواہیں پھیلا کر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ تمام علمائے کرام کورونا ویکسین لگوانے کی تائید کرتے ہیں۔ رواں سال 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ضرور پورا کریں گے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مساجد سے کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔