پشاور: ہسپتالوں کے علاوہ 21 مختلف مقامات پر ویکسی نیشن کا عمل جاری

Published On 06 June,2021 09:16 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں کورونا سینٹرز اور ہسپتالوں کے علاوہ مختلف مقامات پر 21 ویکسی نیشن سنٹروں پر ویکسنیشن کا عمل جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نشتر ہال میں میگا سنٹر قائم کیا گیا ہے، شہری کہتے ہیں حکومت مزید اقدامات بھی اٹھائے۔

پشاور کی ضلعی انتطامیہ نے شہریوں کو ویکسی نیشن سنٹر پر رش سے بچانے کے لیے اقدام اٹھا لیا، پشاور میں مختلف مقامات پر 21 ویکسی نیشن سنٹرز قائم کرتے ہوئے ویکسنیشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔

پشاور کے نشتر ہال میں ویکسی نیشن کےلیے میگا سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں شہری بآسانی ویکسی نیشن کروا رہے ہیں، حکام کے مطابق رش بڑھنے پر پشاور میں مزید 29 سنٹرز بھی قائم کئے جائینگے۔

شہریوں نے بھی کورونا ویکیسی نیشن کے عمل میں آسانیاں پیدا کرنے پر ضلعی انتطامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ شہریوں کی بڑی تعداد کو انتظار سے بچانے کے لیے قائم سنٹروں میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ کائونٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔
 

Advertisement