امریکا: کیمیکل پلانٹ میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، سیکڑوں فائر فائٹرز کارروائی میں مصروف

Published On 15 June,2021 03:34 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں کیمیکل پلانٹ میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

ریاست الی نوائے کے کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے سے دھوئیں کے سیاہ بادل فضا میں پھیل گئے، فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

حکام نے قریبی رہائشیوں کو ماسک لگانے اور پلانٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، کیمیکل پلانٹ کے عملے کے 70 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
 

Advertisement