ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکا کے نکلنے کے بعد خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔
ماسکو میں ہونے والی بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی شوئیگو نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے تعاون کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اس صورتِ حال پر توجہ دیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا سے قبل ہی خانہ جنگی شروع ہوتی دکھائی دے رہی ہے، طالبان کی جانب سے مختلف علاقوں پر قبضے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جبکہ افغان سیاست دان عوام سے طالبان کے خلاف مسلح جدوجہد کی اپیل کر رہے ہیں جو افغانستان کو ایک مرتبہ پھر جنگ میں جھونکنے کے مترادف ہے۔