منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 17 فوجی ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سی 130 طیارے میں نئے تربیت یافتہ فو جی موجود تھے جنہیں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ ٹاسک فورس میں بھیجا جا رہا تھا۔ پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کے سبب کریش لینڈنگ کی جس کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی سول ایوی ایشن حکام اور ریسکیوادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملٹری طیارے میں عملے کے علاوہ 92 فوجی سوار تھے، حادثہ فلپائن کے جنوبی علاقے جولو آئی لینڈ میں پیش آیا۔ فلپائن کے آرمی چیف نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔