لاہور میں مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Published On 02 July,2021 10:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رائے ونڈ میں ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 نوجوان رکشے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں بلال عمر نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔

دوسرا حادثہ فیروز پور روڈ پر پیش آیا جہاں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بچہ جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔
تیسرا حادثہ جیل روڈ انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار الٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
 

Advertisement