لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس معطل کردیا۔ عدالت نے ایس پی صدر لاہور کے خلاف کارروائی روک دی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس سید منصور علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سامنے درخواستگزار کی جانب سے مکمل حقائق نہیں رکھے گئے، لاہور ہائیکورٹ کو غلط حقائق بتا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے سامنے کوئی غلط بیانی نہیں کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے جو خلاف قانون ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس معطل کیا جائے۔