لیہ میں ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 طالب علم جاں بحق

Published On 22 June,2021 10:50 am

لیہ: (دنیا نیوز) لیہ میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے تین طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں دو بھائی اور کزن شامل ہیں۔

افسوسناک حادثہ ایم ایم روڈ پر دھوری اڈہ کے قریب پیش آیا، سکول جاتے ہوئے 3 موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو ٹریلر نے کچل ڈالا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے طلباء کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی منصور، احمد رضا شامل ہیں جبکہ مرنے والا تیسرا طالبعلم نعمان ان کا کزن ہے۔ ریسکیو نے نعشوں کو تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
 

Advertisement