مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 بچے زخمی

Published On 06 June,2021 03:11 pm

مانسہرہ: (دنیا نیوز) مانسہرہ میں گاڑٰی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ گوجرہ پل سے پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین اور ایک کم سن بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ تین کم سن بچے شدید زخمی ھو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو کر کے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

اس موقع پر ایم این اے سجاد اعوان اور ایم پی اے نعیم سچی بھی موقع پر پہنچ گئے، حادثے میں جاں بحق افراد اور خواتین کا ایک ہی علاقے سے تعلق ہے۔  

Advertisement