کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ افغان طالبان نے مزید 9 اضلاع پر قبضہ کرلیا۔
افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ افغان حکومتی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں ہوئیں، افغان طالبان نے قندھار کے اہم ضلع پنج وائی سمیت مزید 9 اضلاع پر قبضہ کرلیا۔ بگرام ائیر بیس کے قریب چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔
دوسری جانب افغانستان سے امریکی انخلا مکمل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت خانے اور ائیرپورٹ کی کی حفاظت کے لیے 650 امریکی فوجی رہ گئے ہیں۔
امریکی سفارتی عملے کے کے لیے بھی ہنگامی انخلا کے لیے پلان تیار رکھا گیا ہے، تاہم امریکی سفارت خانے کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ایمبسی کھلی رہے گی۔