ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سلسلہ 9 اگست سے شروع کر دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ہر ماہ 60 ہزار افراد کو عمرہ کی اجازت ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ کے لیے آنے والوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی ہوگی جبکہ سفری پابندی والے ممالک کو سعودی عرب پہنچ کر قرنطینہ کرنا ہو گا۔ سعودی عرب نے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگوانے والوں کو آنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔
تاہم سائنو فارم اور سائنو ویک لگوانے والوں کو بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگی۔ اس سلسلے میں درخواستوں کی وصولی جلد شروع کر دی جائے گی۔
سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی اجازت دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس میں عازمین کی تعداد میں ہر ماہ بتدریج 60 ہزار کا اضافہ کر دیا جائے گا جسے آہستہ آہستہ 20 لاکھ تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جو غیر ملکی عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں انھیں اپنی درخواست کیساتھ عالمی وبا سے بچاؤ سے حفاظتی ٹیکوں کا تصدیق شدہ سرٹیفیکٹ لگانا لازمی ہوگا۔
ہمارے ہاں کورونا وائرس کی شرح دیگر ممالک کی نسبتاً بہت کم ہے، فواد چوہدری
اس کے علاوہ ویکسین لگوانے تمام زائرین کو قرنطینہ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس پابندی کے بعد انھیں ایس او پیز کے تحت اپنے مذہبی عبادات کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ چینی حفاظتی ٹیکوں سائنو ویک اور سائنو فارم لگوانے والے غیر ملکی شہریوں کو بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد ملک میں داخل کی اجازت ہوگی۔