ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے یکم محرم سے بیرون ملک معتمرین کے لیےعمرہ سیزن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ٹی وی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 10 اگست سے دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد پر عمل پیرا ہونا ہو گا، پاکستان سے عمرے کے خواہشمند افراد منظور شدہ ایجنسیوں اور 30 آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بکنگ کرا سکیں گے۔معتمرین کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔