سعودی عرب سے 1.5 ارب ڈالر ادھار تیل کی سہولت یکم جولائی سے شروع ہونیکا امکان

Published On 21 June,2021 04:46 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب سے پاکستان کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر ادھار تیل کی سہولت یکم جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

عالمی جریدہ فنانشل ٹائم کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے رواں برس ڈیڑھ ارب ڈالر کے ادھار تیل کی سہولت ملنے کا امکان ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے نومبر 2018 میں پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سہولت فراہم کی گئی تھی اس کے علاوہ 3 ارب ڈالر کا قرض بھی فراہم کیا گیا تھا۔۔

معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب ملنے والی سہولت کی بدولت بیرونی ادائیگیوں پر دباو کم پڑے گا۔
 

Advertisement